پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار تنویر جمال ٹوکیو میں انتقال کرگئے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ کے مطابق سرطان کے عارضے میں مبتلا اداکار تنویر جمال جاپان کے شہر ٹوکیو میں زیر علاج تھے۔ تنویر جمال نے کئی برسوں تک اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے خوب نام کمایا ۔انہیں شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔