کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کے لئے ریفرنڈم سے قبل دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 ہزار سے زائد سکھوں نے شرکت کی۔ ٹورنٹو میں بھارت کے زیر انتظام پنجاب میں سکھوں کیلئے علیحدہ وطن ”خالصتان“ کیلئے ریفرنڈم کل ہوگا۔
تقریب میں شامل شرکاءنے پیلے رنگ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ان پر خالصتان کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکا نے خالصتا ن کے قیام تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ریفرنڈم کا اہتمام تنظیم سکھ فار جسٹس نے کیا ہے۔
style=”display:none;”>