دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینزز ،پلے کارڈز اور سیاہ پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کے جموں کشمیر میں ڈیڑھ کروڑ عوام کے حق آزادی کو سلب کرکے بھارت کے پاس کون سا اخلاقی جواز ہے کہ آزادی کا دن منائے۔مقررین نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دلوانے میں سنجیدہ کردار ادا کرے۔
style=”display:none;”>