افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق والوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
میڈیا نے محکمہ دفاع کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کل کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں نامور مذہبی عالم امیر محمد کابلی بھی شامل ہیں۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز مغرب کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کی شدت سے قریب کی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔ کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
style=”display:none;”>