جوڈیشل کمیشن نے سفارش کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ میں تعینات کردیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔
جن ججز کی سفارش کی گئی ان میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اسے موخر کر دیا گیا ہے۔ کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔
style=”display:none;”>