اداروں کی تضحیک سے متعلق متنازع ٹویٹ کے معاملے پر گرفتار پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ کل سنایا جائے گا۔
جج سپیشل سنٹرل راجہ آصف محمود نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ اعظم سواتی کی جانب سے ان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اس عدالت کے دائرے سے باہر ہے اور سیشن جج کے پاس جانا چاہیے۔
style=”display:none;”>