فوج کی نئی قیادت سے ہمیں توقع ہے کہ وہ ملک کے لوگوں کے آئینی حقوق کی بحالی کے کام میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے نئے چیرمین اور نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج کی نئی قیادت سے پی ٹی آئی کو توقع ہے کہ وہ لوگوں کے آئینی حقوق کی بحالی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
پی ٹی آئی نے جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ گزشتہ آٹھ ماہ میں جو واقعات رونما ہوئے ہیں انھوں نے واضع طور پر ملک میں تفریق پیدا کی ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اس عرصہ میں جو اقدامات کیے گئے ہیں ان سے ملک کو اور ملک کے اداروں کو نقصان پہنچا ہے۔
تحریک انصاف نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ اس عرصہ میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی ہے۔ صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ارشد شریف جیسے نامور صحافی شہید کر دیے گئے۔
style=”display:none;”>