پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی دھمکی دے دی۔
انھوں نے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔
فیصل آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اگر ‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہم خود عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔’
انھوں نے کہا کہ آج وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے، “مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں۔ عمران خان نے جو معاہدے کیے ہیں مفتاح اسماعیل ان پر عمل نہ کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کریں.”
style=”display:none;”>