اسرائیلی فوج نے آج دوسرے روز بھی غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے۔ آج اسرائیلی حملے میں خان یونس میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔اس سے پہلے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی بمباری سے پانچ سالہ بچی سمیت 15 افراد شہید ہو گئے تھے اور 75 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسرائیلی طیاروں نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے باعث متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں جسکے بعدفلسطینی حکام نے غزہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔غزہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے اور کسی کو بھی غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
style=”display:none;”>