اسلام آباد ہائیکورٹ نے آبپارہ میلوڈی روڈ فوری طور کھولنے کا حکم دیا ہے ۔وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لال مسجد اور دوسرے مقامات پر بھی سڑکیں بند ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کئی مقامات سے اسی عدالت کے حکم پر رستے کھل چکے ہیں۔
اپنے حقوق کے لیے لوگوں کو اپنے عوامی نمائندوں سے رجوع کرنا چاہیے ۔سڑکوں کی بندش سے متعلق مناسب حکم جاری کریں گے۔
style=”display:none;”>