سابق وزیرخزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے اشتہاری قرار دینے کے خلاف سپریم کورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لی۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی پرمشتمل بنچ نے واپس لینے کی بنیادپراسحاق ڈار کی درخواست خارج کردی۔
دوران سماعت عدالت نے اسحاق ڈار کے وکیل سلمان اسلم بٹ سے درخواست واپس لینے کی وجہ استفسار کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کی ہدایت پر متبادل قانونی راستہ اختیار کیا جائےگا۔
style=”display:none;”>