آذربائیجان میں بین الاقوامی اسلحے کی دفاعی نمائش کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی طرح پاکستان کی بڑی اسلحہ ساز کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ دارالحکومت باکو میں ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی اسلحے کی دفاعی نمائش میں پاکستان کی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفینس سلوشن، پاکستان آرڈیننس فیکٹری سمیت چار بڑی کمپنیاں بھی شریک ہیں جو دنیا بھر سے آنے والے ملکوں کے مندوبین کی توجہ کا مرکز ہیں۔
آذربائیجان کے صدر نے بھی پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے سٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی دفاعی سازوسامان میں دلچسپی لی۔
style=”display:none;”>