نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینشن کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین کی زیرِ صدار ت ہوا ۔ اجلاس میں عوام کو غذائی اجناس خصوصا ٹماٹر اور پیاز کو فاسٹ ٹریک پر منگوانے کے اقدمات کی ہدایت کی گئی۔ نیشنل فوڈسیکریٹری نے اجلا س کو بتایا کہ لوگوں کو کھانے پینے کی ضروری اشیاء جس میں پیاز اور ٹماٹر شامل ہیں، مہیا کرنے کے لئے ہنگامی سطحوں پراقدامات کئے جا رہے ہیں۔
فورم نے ہدایت دی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں عوام کے لئے غذائی اجناس کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔
فورم کو بتایا گیا کہ اس وقت غذائی اجناس کا سٹاک کافی تعداد میں موجود ہے اور اگلی فصل کی کاشت سے پہلے پہلے تک اگر بروقت اقدامات کر لئے جائیں تو انشاء اللہ پاکستان میں غذائی قلت نہیں ہو گی۔ اس سلسلے میں ایک مکمل روڈ میپ تیار کر لیا جائے جس میں گندم، چاول، دالیں اور دیگر ضروری اشیا ء کی نہ صرف فراہمی کو یقینی بنایا جائے بلکہ متاثرہ علاقوں میں بھی پہنچانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
فورم نے خاص طور پر ہدایت جاری کی کہ کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کیا جائے اور اس حوالے سے صوبوں کو درخواست کی گئی کہ وہ تمام ذخیرہ اندوز افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
style=”display:none;”>