پاک بحریہ میں اے۔ٹی۔آر۔ 77 طیارے کی شمولیت اور اے ٹی آر۔ 79 کی اپ گریڈیشن کی تقریب کراچی میں ہوئی۔ نئے اور اپ گریڈ طیارے جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہیں جس سے پاک بحریہ کے فضائی بیڑے کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضااس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے مقابلہ کرنے لیے بحریہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ نئے طیاروں کی شمولیت سے ارض وطن کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی خطرے کامقابلہ کرنے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ تقریب میں چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور تینوں مسلح افواج کے افسروں نے بھی شرکت کی ۔
style=”display:none;”>