اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پاک فوج کی اعلی قیادت سے متعلق قابل اعتراض ٹوئٹ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کرتے ہوئے اعظم سواتی کو کیس کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے اور وکیل کرنے کی مہلت دے دی۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پاک فوج کی اعلی قیادت سے متعلق قابل اعتراض ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کہا آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کر دیتے ہیں جس پر کمرہ عدالت میں موجود وکلا نے کہا کہ وہ صرف بار کی جانب سے آئے ہیں۔ اعظم سواتی کو وکیل کرنے کے لئے مہلت دی جائے۔
عدالت نے اعظم سواتی کو کیس کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
style=”display:none;”>