انڈیا کے سینٹرل بینک کے مطابق 2016 میں جاری کئے گئے دو ہزار روپے کے نوٹ منسوخ ہونے والے ہیں اور شہری 30 ستمبر تک یہ نوٹ تبدیل یا بینک میں جمع کروا سکتے ہیں۔
سنہ 2016 میں جب ایک ہزار اور پانچ سو روپے کے نوٹوں کو اچانک ختم کیا گیا تھا تو آر بی آئی نے 16 نومبر 2016 سے دو ہزار روپے کے نوٹ چھاپنا شروع کیے تھے لیکن 2018 میں ان کی پرنٹنگ بند کر دی گئی تھی۔ مارچ 2018 تک دو ہزار کے نوٹوں کی گردش کی کل ویلیو چھ اعشاریہ 73 لاکھ کروڑ روپے تھی جبکہ 31 مارچ 2023 کو صرف 10 فیصد نوٹ گردش میں رہنے کے بعد 3 اعشاریہ 62 لاکھ کروڑ رہے گئے ہیں۔
دو ہزار روپے کے نوٹ کو چھوٹے نوٹوں میں تبدیل کروانے کی حد 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو ایک وقت میں کسی بھی بینک سے 23 مئی سے تبدیل کروائے جا سکتے ہیں۔‘
*********