صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر زرعی شعبے میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کومدنظررکھتے ہوئے ہمیں فوڈ سکیورٹی کے لئے کام کرنا ہے۔
اسلام آباد میں کامسٹیک کے زیر اہتمام بائیو ٹیکنالوجی پر قازقستان، ترکیہ اور پاکستان پرمشتمل یوتھ فورم سے خطاب کرتےہوئے صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ اسلام میں ہر شخص کیلئے علم کا حصول لازم قرار دیا ہے ہمارا مذہب اخلاقیات کی بات کرتاہے علم پرقدغن نہیں لگائی جاسکتی۔ ترقی کا عمل ایسا ہونا چاہیے جس سے سب بلاتفریق مستفید ہوں۔
صدرمملکت نے کہا کہ زرعی اجناس میں پاکستان کی پیداواری صلاحیت دنیا کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ہمیں جدیدٹیکنالوجی کی مددسے اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ جتنا جلد ہم ٹیکنالوجی کو اپنائیں گے اتنی ہی تیز ترقی کریں گے۔موجودہ دور کے تقاضوں کےمطابق مسلم امہ کو درست فیصلے کرنا ہوں گے۔ خود کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔
ہمیں اپنےآئیڈیاز کو سائنسی بنیادوں پر عملی شکل دینا ہے۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لاکرایسے اقدامات سے گریز کرنا ہے جس سے معاشی ترقی کی رفتار متاثرہوسکتی ہے۔
style=”display:none;”>