پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 289 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔ جن میں سے لاہور سے 142، راولپنڈی سے 58، جبکہ گوجرانوالہ سے 32 کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کےمطابق ملتان سے 11، فیصل آباد سے 7 اور شیخوپورہ سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک پنجاب بھر سے ڈینگی کے 12 ہزار 676 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں ، جن میں سے 5 ہزار 321 کیسز لاہور سے سامنے آئے ہیں۔
اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1 ہزار سے زائد مریض داخل ہیں۔ محکمہ صحت نے عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاو کی اختیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔
style=”display:none;”>