ہیڈمرالہ کے مقام پر بھارت کی جانب سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا دریائے چناب میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر قریبی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کرد یا گیا۔
ادھر پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں بارشیں جاری ہیں۔ ۔۔ گوجرانوالہ ،رحیم یار خان ، نارووال ، ملتان ،فیصل آباد ، لیہ، جھنگ ، گجرات،ڈیرہ غازی خان اورمنڈی بہاؤالدین میں بھی بادل جم کر برسے۔ تخت بھائی، پشاو،مالم جبہ ، کالام ،مظفر آباد کوٹلی ،گڑھی دوپٹہ اورراولاکوٹ میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔کوئٹہ، دالبندین ،قلات ،ژوب ، لسبیلہ ، کراچی ، خیر پوراوردیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔
دریائے چناب میں پانی کا بہاو دو لاکھ 73ہزار کیوسک تک پہنچ گیا اور اس میں مسلسل اضافے کے باعث آئندہ 24 گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلاب متوق ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور ، دیر، سوات، پشاور،مردان، مالاکنڈ ، باجوڑ، لکی مروت، بنوں ،ٹانک، خضدار، ژوب، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی اور بولان کے نشیبی علاقے زیر آب اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
style=”display:none;”>