فٹبال ورلڈکپ کے آخری مرحلے کے میچز میں الریحلہ کی جگہ نیا فٹبال استعمال کیا جارہا ہے۔
اس نئے فٹبال کا نام الحلم رکھا گیا ہے جس کا مطلب خواب ہے ۔ سیمی فائنل سے پہلے کے میچز میں الریحلہ نامی فٹبال استعمال کیا گیا جس کا مطلب سفر تھا۔
الحلم فٹبال سیمی فائنلز، تیسری ،چوتھی پوزیشن کے میچز کے ساتھ ساتھ فائنل میچ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یہ نئی گیند بھی الریحلہ کی طرح ماحول دوست اور جدید ٹیکنالوجی اور سنسرزسے لیس ہےجس سے ویڈیو ریفریز کوآف سائیڈزکے تعین ، ٹریکنگ اورتیزی سے فیصلے کرنے میں مدد ملے گی۔الحلم فٹبال کا رنگ سنہرا ہے جس سے میزبان ملک قطر کے صحرائی حصے اور فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی نمائندگی کی گئی ہے۔
style=”display:none;”>