ہزارہ ڈویژن میں سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ روکنے کیلئے محکمہ جنگلات نے 6 کروڑ درخت لگانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات ناقابل تلافی ہیں، صوبائی حکومت نے پہاڑی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر مستقبل کی منصوبہ بندی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کا عملہ سیاحت کی ترقی کی خاطر وادی کاغان میں شجر کاری مہم کی کامیابی پر خصوصی توجہ دے رہاہے۔اس شجرکاری مہم میں اسکول کے بچوں کی شمولیت مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے خوش آئند ہے۔
style=”display:none;”>