گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
گلگت اوراس کے گردونواح میں ہونے والی بارش جبکہ نگر اور ہنزہ میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ بارش کی وجہ سے آج اسلام آبادسے گلگت اورسکردو کے لئے پروازیں بھی منسوخ ہوگئی ہیں۔
بلتستان کے ضلع گانچھے کے ہیڈ کوارٹرخپلوشہراورگردونواح میں ایک جبکہ بالائی علاقوں تقریباچارانچ برف پڑچکی ہے۔ ضلع غذر کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں گوپس، یاسین، ہندور، درکوت، پھنڈر، ہندرپ، بد صوات اور برست میں ہونے والی برفباری سے سردی بڑھ گئی ہے۔
ضلع استور کے دور آفتادہ علاقے منی مرگ، قمری، برزل ٹاپ، کالاپانی، میرملک اور تریشنگ میں بھی برفباری سے علاقے کا موسم سردہوگیا ہے۔۔ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں اب تک ایک انچ جبکہ بالائی علاقوں میں تقریبا 6 انچ برف پڑچکی ہے۔
style=”display:none;”>