کولون میں جرمنی کی سب سے بڑی مسجد سے جمعہ سے لاؤڈ سپیکر پر آذان دینے کی ابتدا کر دی گئی ہے۔ اب مؤذن کی طرف سے اسپیکر پر دی جانے والی اذان کی آواز پہلی بار اس عبادت گاہ کے گرد و نواح میں بھی سنی جا سکتی ہے۔
ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق کولون میں مسلمانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، جن کی اکثریت کا تعلق باقی ماندہ جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں کی طرح ترک نژاد مسلم باشندوں سے ہے۔
کولون شہر کی خاتون میئر ہینریئٹے ریکر نے کہا ہے کہ ایک انتظامی فیصلے کے طور پر اس مسجد سے پہلی بار گرد و نواح میں سنی جا سکنے والی اور اسپیکر پر دی گئی اذان کی اجازت دینا دراصل مقامی مسلم برادری کے لیے مذہبی ‘احترام کی علامت‘ ہے۔
style=”display:none;”>