برطانیہ میں لز ٹرس آج ملک کی نئی وزیر اعظم کا منصب سنبھال رہی ہیں۔ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم بورس جانسن آج الوداعی تقریر کریں گے۔ جس کے بعد دونوں شخصیات ملکہ سے ملاقات کریں گی۔ جس میں بورس جانسن اپنا استعفیٰ پیش کریں گے اور ملکہ نئی وزیر اعظم لز ٹرس کا تقرر کریں گی۔بعد میں نو منتخب وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گی۔ لز ٹرس کو گزشتہ روز کنزرویٹو پارٹی نے اپنا سربراہ مقرر کیا تھا۔
style=”display:none;”>