ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کامیاب ہوگئے ہیں، جبکہ جے یو آئی کے جمیل خان دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جمیل خان نے 12718 ووٹ حاصل کیے۔ جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوار میدان میں ہیں۔
ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 کی نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہوئی تھی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبد الرؤف خان کے مطابق اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے۔
حلق ے کے 143 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 انتہائی حساس اور 119 کو حساس قرار دیا گیا۔
style=”display:none;”>