وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان فوج کے ادارے کی سرپرستی کے خواہاں ہیں اور وہ اپنی کرپشن سے تحفظ چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ’فوج سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہے، کرپشن سے تحفظ کے لیے نہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ فوج کی قیادت اگر سیاست میں مداخلت کرتی ہے تو یہ ان کے حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’عمران خان کا بیان شہدا کی توہین ہے۔ تھری سٹار، دو سٹار جنرل، برگیڈیئر اور ان کے بچے شہید ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ’عمران خان مسلسل ملک کی معیشت اور دفاع پر حملے کر رہے ہیں۔انہوں نے اپنے دور میں تقرریوں کو سیاست کا موضوع بنایا۔ عمران خان جیسے لوگ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں تین ماہ ہیں، اسے موضوعِ بحث بنانا مناسب نہیں۔ سیاسی جنگیں سیاسی میدان کے اندر نمٹانی چاہیے۔ عمران خان اس تعیناتی کو متنازع بنانا چاہتے ہیں، یہ دشمنی کی باتیں ہیں۔ یہ ملک کے مفاد نہیں نقصان کی باتیں ہیں۔‘
style=”display:none;”>