ماڈل ٹائون میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے پارٹی کے رکن اسمبلی طارق گل نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان ملک یا قوم کے لئے نہیں بلکہ اپنی ذات کے لئے فتنہ مارچ کر رہا ہے۔ عمران خان کیلئے اس کی اپنی ذات سب کچھ ہے جس کے ثبوت سامنے آرہے ہیں۔ ملک کی قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف ہر زہ سرائی قابل مذمت ہے۔
طارق گل نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹ پر مبنی سیاست کو بچانے کی کوشش اور آزادی مارچ کے نام پر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار بنا دیا، لانگ مارچ نہیں رانگ مارچ کر رہا ہے جس سے ان کی اپنی سیاست نیست و نابود ہو جائے گی، عمران نیازی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اقتدار کی ہوس میں اندھے ہوچکے ہیں، عوام عمران نیازی کو ان کے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
style=”display:none;”>