پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔
ٹویٹر پر جاری کئے گئے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔
فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
style=”display:none;”>