لاہور: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 2جون تک منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان مقدمات مپں پیش ہونے کے لیے زمان پارک سے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔جناح ہاؤس حملہ سمیت مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی انتقام کے کیسز ہیں، 2 مقدمات میں پولیس کے رویے کو سامنے رکھوں گا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لارجر بینچ مقدمات کو دیکھ رہا ہے۔
عدالت کے طلب کرنے پر عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئے، اس موقع پر عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
style=”display:none;”>