چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگرآج پنجاب اسمبلی میں چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو سب کو خبر دار کر رہا ہوں کہ یہ ملک سری لنکا کی طرف جائیگا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، یہ جاگی ہوئی قوم ہے، یہ نہ سمجھنا کہ یہ چپ کرکے بیٹھی رہے گی۔
لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے مظاہرے سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم اس الیکشن کمشنرکی نگرانی میں جنرل الیکشن نہیں لڑیں گے، سب سے بڑی جماعت کو جب اس پریقین نہیں تو اسے استعفی دے دینا چاہیے. ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا.
انہوں نے کہا کہ اگر عوام کے مینڈیٹ کو عزت دی گئی تو پھر آج ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور جشن منائیں گے،
ہماری حکومت آئی تو ہم نے ان افسران کے نام لکھے ہوئے ہیں جنہوں نے عوام پر ظلم کئے، ہم بھولیں گے نہیں۔
style=”display:none;”>