پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حیومت الیکشن کا اعلان کر دے تو ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن پہلی شرط انتخابات کا اعلان ہے۔
فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت کو کی 9 رکنی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اعلان کریں الیکشن مارچ یا اپریل میں ہوں گے تو بات چیت شروع ہو جائے گی۔
فواد چوہدری نے لانگ مارچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کل ممکن نہیں ہو سکا کہ ہم شاہدرہ پہنچ سکیں، آج شاہدرہ سے لانگ مارچ شروع ہو گا ، بہت بڑی تعداد میں عوام شاہدرہ میں موجود ہے۔
style=”display:none;”>