چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو اس کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔ بیجنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نینسی پلوسی عہدے کے لحاظ سے امریکہ کی تیسری اہم شخصیت ہیں۔ ان کا تائیوان کا دورہ چین کے معاملات میں کھلی مداخلت ہو گی اور اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔
اسپیکر نینسی پلوسی ایشیا ِئی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے وہاں سنگاپور پہنچیں جہاں ان کی وزیر اعظم لی سیئن لونگ سے ملاقات ہوئی۔ نینسی پلوسی نے سنگا پور کی قیادت پر زور دیا کہ چین کے ساتھ مستحکم تعلقات کے لئے کردار اداکرے۔ اگلے مرحلے میں نینسی پلوسی ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔ ابھی یہ طے نہیں کہ وہ تائیوان کا دورہ بھی جائیں گی یا نہیں۔
style=”display:none;”>