آئی سی سی ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کے جمعرات کے روز کے دوسرے میچ میں بھارت نے نیدرلینڈز کو 56 رنز سے شکست دے دی۔
180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز صرف 123 رنز ہی بناسکی۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، ویرات کوہلی 62 اور سوریا کمار یادیو نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کپتان روہت شرما 53 اور کے ایل راہول 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے آج دوسرے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے نیدرلینڈز کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔
اس سے قبل سڈنی میں جنوبی افریقا اور بنگلادیش کا میچ ہوا جس میں افریقا 104 رنز سے فاتح پایا۔ آج کا تیسرا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کے ایل راہول اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، تو راہول 9رنزبناکر چلتے بنے۔
style=”display:none;”>