کیپٹن ( ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ وہ ابھی لندن نہیں جا رہے، ان کا کہنا تھا کہ ان پر چھبیس مقدمات ہیں وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن( ر) محمد صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ ن پر حکومت کی ذمہ داری آئی ہے کوشش ہے کہ احسن طریقے سے ذمہ داری نبھائیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز تین سال بعد لندن جا رہی ہیں۔ وہ اپنے والدہ مرحومہ کے انتقال کے بعد پہلی بار بھائیوں کو ملیں گی۔
style=”display:none;”>