پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں وزیر آباد میں حملے کے دوران چار گولیاں لگی ہیں۔ لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے ہسپتال سے ایک ویڈیو پیغام کے دوران اپنی ایکسرے رپورٹس بھی سکرین پر دکھائیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کسی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے انڈر نہیں بنی،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 22 سال جدوجہد کرتے رہے اور عوام میں واپس گئے۔ان کا کہنا تھاکہ رات کے 3 بجے جا کر لوگوں کے گھروں میں تشدد کیا، لوگوں کو جیلوں میں ڈالا، اسلام آباد میں پر امن احتجاج پر شیلنگ کی، انہوں نے سمجھا ممی ڈیڈی پارٹی ہے ختم ہوجائے گی، بند کمروں میں فیصلے ہوتے ہیں تو گراؤنڈ پر نہیں پتہ ہوتا کیا ہو رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم عدالت میں گئے، عدالت نے 8 مرتبہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو تبدیل کیا، وہ پارٹی جو عوام سے پیسہ اکھٹا کرتی ہے اس بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
style=”display:none;”>