بلوچستان کے ضلع کچھی کےعلاقے بولان بی بی نانی کے مقام پر 24 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو سیلابی ریلوں کے باعث شدید نقصان پہنچا۔ جس سے کوئٹہ، مستونگ، قلات، پشین اور دیگر علاقوں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوئی۔
سوئی گیس حکام کے مطابق ٹیمیں بحالی کی کوششوں کے لیے بولان میں اس مقام کی طرف روانہ ہو گئی ہیں۔ تاہم بولان میں کوئی ٹیلی کمیونیکیشن سگنل دستیاب نہیں۔ اس لیے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت معلوم ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ سوئی سدرن کی انتظامیہ متبادل پائپ لائن سسٹم کے ذریعے سپلائی بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
style=”display:none;”>