احتساب عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت ایل این جی ریفرنس میں جج کی عدم دستیابی پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہو گئی۔ شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد تاحال نئے جج کی تعیناتی نہیں کی جا سکی۔ کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
style=”display:none;”>