سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر لندن روانہ ہو گئے ۔حمزہ شہباز شریف نجی ائیرلائن سے لندن روانہ ہوئے ۔ حمزہ شہباز لندن میں اپنے خاندان کے افراد سے ملیں گے ۔ حمزہ شہباز شریف کی مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات ہو گی۔
یاد رہے کہ کل ہی سپیشل سنٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلیمان کے خلاف منی لانڈرنگ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا تھا جس میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منقولہ اور غیر منقولہ ملکیتی اثاثے قرق کرنے کا حکم دیا گیا تھا اوروزیراعظم شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے آئندہ سماعت پر ‘ذاتی حیثیت ‘ میں طلب کیا تھا۔
style=”display:none;”>