اسلام آباد :بجٹ سے کچھ دن ہی پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
تفصیلات کےمطابق حامد یعقوب شیخ کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نئے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائےگا۔