سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے عابد زبیری عاصمہ جہانگیر گروپ کو چار سال بعد شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات جمعہ کو ہوئے۔
حامد خان گروپ کے عابد زبیری نے 1347 ووٹ لے کر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈووکیٹ خالد جاوید کو شکست دی۔ خالد جاوید نے 1148 ووٹ حاصل کیے۔دونوں امیدواروں کا تعلق سندھ سے ہے۔