گزشتہ روز ہونے والی بارش سے گلگت بلتستان کا ملک کے دیگرحصوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
گلگت بلتستان کوجانے والے دونوں شاہراہیں لینڈسلائیڈنگ اورسیلابی ریلے کی وجہ سے بند ہونے کی وجہ سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔ سیلاب سے شاہراہ قراقرم گینی اور زیرو پوائنٹ چلاس کے مقام پرجبکہ شاہراہ بابوسر، ڈسر کے مقام پربندہوگئی ہے۔ فرنٹئیرورکس آرگنائزیشن اور آر اے ڈی سی کمپنی کی مشینری سڑک کوبحال کرنے کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔
style=”display:none;”>