آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا سے پاکستان کے لیے قرض کی رقم جلد جاری کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کر دی ہے۔ نیکی ایشیا کی کے نمائندے وجاہت ایس خان کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیرِ خارجہ وینڈی شرمین سے ٹیلیفون پر گفتگو میں یہ اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس اور محکمۂ خزانہ آئی ایم ایف پر پاکستان کے لیے تقریباً 1 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی فوری فراہمی کے لیے دباؤ ڈالے جو پاکستان کو دوبارہ شروع کیے گئے قرض پروگرام کے تحت ملنے والے ہیں۔ آئی ایم ایف نے 13 جولائی کو قرض کے لیے پاکستان کو ’اسٹاف لیول کی منظوری‘ دے دی تھی، لیکن یہ لین دین پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے 6 بلین ڈالر کے توسیعی فنڈ کی سہولت کا حصہ ہے
style=”display:none;”>