یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے بعد گندم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ یورپی مارکیٹ میں گندم کی قیمت 418 ڈالر فی ٹن پہنچ گئی ہے جو گزشتہ برس کے موسم گرما کے مقابلے دو گنا ہے۔روس، امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور یوکرین دنیا میں گیہوں ایکسپورٹ کرنے والے بڑےممالک ہیں۔ کوووڈ کی پابندیوں کے خاتمے کی وجہ سے بھی عالمی سپلائی کافی متاثرہوئی تھی کیونکہ تمام طرح کی مصنوعات کی مانگ میں اچانک تیزی سے اضافہ ہوگیا تھا۔ اس کے علاوہ کینیڈا میں گزشتہ برس گرمی کی لہر کے سبب بہت کم زرعی پیداوار ہوسکی تھی۔
style=”display:none;”>