امریکی چینل فوکس نیوز نے امریکی فلاحی اداروں اور شہری تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ اپیل معروف اینکر ٹام فٹس جیرلڈ کی جانب سے اپنے پروگرام ‘آن دی ہل’ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کے لائیو انٹرویو کے دوران کی گئی۔ ٹام فٹس جیرلڈ نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، تقریبا 1300 افراد جاں بحق جبکہ ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان میں جو تباہی ہوئی ہے وہ ناقابلِ بیان ہے۔
سیلاب زدگان کیلئے فوری مدد اور ضروریات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادی سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں فوری معاونت کے خواہاں ہیں۔ خوراک، پناہ گاہ اور ادویات کی فوری ضرورت ہے۔ پاکستانی سفیر نے ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے لئے 30 ملین ڈالر کی امداد اور مشکل وقت پر پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یک جہتی کا اظہار کرنے پر امریکی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
style=”display:none;”>