سابق پاکستانی آئی سی سی امپائر اورایک نمایاں فرسٹ کلاس کرکٹر، اسد رؤف حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 66 برس تھی۔
اسد رؤف کا شمار آئی سی سی کے چند نمایاں امپائرز میں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں 64 ٹیسٹ میچز، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے 2016 میں انھیں ایک تنازعہ میں الجھایا جس کے نتیجہ میں وہ پانچ سال تک زیر عتاب بھی رہے۔ یاد رہے کہ اسد روف آٹھ برسوں تک آئی سی سی کے ‘ممتاز امپائرز’ کے پینل میں شامل رہ چکے ہیں۔
style=”display:none;”>