وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کمبوڈیا روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ آسیان کے زیراہتمام آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سہ روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کمبوڈیا کے وزیراعظم سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اجلاس میں خطے کی عمومی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات ہو گی۔