قطر میں فٹبال عالمی کپ 2022 کے دوران سیکورٹی کے اہم فرائض سرانجام دینےکے لئے پاکستان آرمی کا دستہ سیکورٹی قطر روانہ ہو گیا ہے۔
پاکستان آرمی کا خصوصی دستہ نور خان ائیر بیس سے قطر کے لیے روانہ ہوا، دستہ پاکستان آرمی کے آفیسرز، جونئیر کمیشنڈ آفیسرز اور جوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستان آرمی فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطرحکومت کو سکیورٹی میں معاونت کرے گی۔
اس ضمن میں 8 رُکنی عالمی فیفا ٹریننگ ٹیم نے ستمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ،دورے میں ٹریننگ ٹیم نے پاکستان آرمی کے منتخب دستے کو فیفا سکیورٹی سے متعلق تربیت دی تھی۔
قطر نے پاکستان سے فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران سکیورٹی میں معاونت کی درخواست کی تھی ،قطری وزارت داخلہ کے 4 رُکنی وفد نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
فٹبال ورلڈ کپ20نومبر سے18دسمبر 2022تک قطر میں منعقد ہوگا۔
style=”display:none;”>