بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا ۔ چیف جسٹس بلوچستان نعیم اختر افغان نے حلف لیا ۔حلف اٹھانے والے ججز میں اقبال کاسئی ، شوکت علی رخشانی ، گل حسن ترین ، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔ حلف بردا ری کی تقر یب میں عدالت عالیہ کے ججز اور سینئر وکلا نے شر کت کی ۔
پانچ ایڈیشنل ججز تعیناتی کے بعد ہائی کورٹ میں ججز 14 ہوگئے ہیں ۔ ایڈیشنل ججز تعیناتی کی منظوری آرٹیکل 175 اے کے تحت صدر مملکت نے کی تھی ۔
style=”display:none;”>