وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر سے ویڈیولنک پر آئی ایم ایف کے جاری پروگرام میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایم ایف نے پسماندہ طبقوں خصوصاً سیلاب متاثرین کے لیے ٹارگٹڈ زر اعانت پر ہمدردانہ غور کے لیے رضامندی کا عندیہ دیا۔ ملاقات میں رواں سال کے دوران سیلاب سے متعلق انسانی امداد اور بحالی کے ترجیحی اخراجات کے تخمینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں 9 ویں جائزے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے تکنیکی سطح پربات چیت اور جائزے کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔