فٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل میں مراکش کے ہاتھوں شکست کے بعد پرتگال فٹبال ٹیم کے کوچ فرنینڈو۔سانتوس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
میگا ایونٹ کے لاسٹ 8میں کوچ فرنینڈو سانتوس نے پرتگال کےلیے آل ٹائم ریکارڈ گول سکورر’ کرسٹیانو رونالڈو ‘کو باہر بٹھایا تھا۔سانتوس کو اپنی حکمت عملی کے باعث بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ فرنینڈو سانتوس نے 2014 میں پرتگال کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں اور 109 میچز میں فرائض سر انجام دیے۔
سانتوس کی کوچنگ کے دوران پرتگال کی ٹیم نے 2016 میں یورپیئن چیمپئن شپ کے علاوہ 2018-19 میں یوئیفا نیشنز لیگ کا افتتاحی ایڈیشن بھی جیتا۔ فٹبال ورلڈ کپ کے لاسٹ ایٹ میں مراکش نے پرتگال کو ایک گول سے شکست دی تھی۔
style=”display:none;”>